بلوچ فدائین نے قومی تحریک کو دوام بخشا – میر عبدالنبی بنگلزئی

1072

بزرگ بلوچ آزادی پسند رہنماء میر عبدالنبی بنگلزئی نے بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کی  جانب سے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچ فدائین نے بلوچستان کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کو دلی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایسی قربانیاں بلوچ قومی تحریک میں تاریخ رقم کررہے ہیں ۔

یاد رہے چند روز قبل کراچی میں بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ کی جانب سے کراچی میں قائم پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا گیا تھا جسے بلوچ آزادی پسند حلقوں سمیت سندھی، مہاجر اور پشتون دانشوروں کی جانب  سے سراہا جارہا ہے ۔

بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کو پاکستان اور چائنا کے اکانومی پر حملہ قرار دیا ، تنظیم کے مطابق ایسے حملے بلوچستان کی آزادی اور مختاری تک جاری رئیں گے۔