پنجگور میں ایم آئی آفیسر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

114

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک ہوگیا،موٹر سائیکل سوار حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ چتکان میں پیش آیا جبکہ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے پاکستان کے ملٹری انٹیلیجنس کے آفیسر نائک محمد خان کو ہلاک کردیا۔ مذکورہ آفیسر گذشتہ کئی سالوں سے پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ، چوروں اور ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہا تھا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور ان کی سرپرستی کرنے والے ریاستی اداروں کے خلاف ہماری کاروائیاں تیز تر ہونگے۔

دریں اثناء ضلع چاغی کے علاقے پوستی میں فرنٹیئر کور کے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔