ڈی سی گوادر کی فوری ایکشن، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان سرکاری نمبر پلیٹ والے گاڑیوں اور اسلحہ کے ہمراہ گرفتار کرلیئے گئے۔
دشت بیری کے علاقے میں فائرنگ کرنے والوں کو لیویز فورس پسنی اور گوادر نے مشترکہ کاروائی کرکے پکڑ لیا۔ لیویز کے مطابق ملزمان دشت میں ایک شخص پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے تھے جس کی اطلاع تربت لیویز نے ہیڈ کوارٹر گوادر کو کردی جس پر ڈپٹی کمشنر گوادر محمد وسیم نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدعارف زرکون کو ہدایت کی کہ تمام راستوں کی ناکہ بندی کی جائے۔
لیویز فورس پسنی اور گوادر لیویز فورس نے مشترکہ کاروائی کرکے ملزمان کا تعاقب کیا اور نلینٹ کے مقام پر اُنہیں گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالعلیم ولد عبدالمجید ساکن سریاب روڈ کوئٹہ، کبیر احمد ولد عبدالغنی ساکن مستونگ، ظہور احمد ولد خالق داد ساکن سبی، عطاالرحمن ولد عبدالعزیز ساکن کلی قمبرانی روڈ کوئٹہ شامل ہے۔ جبکہ ملزمان کی تحویل سے ایک ویگو گاڑی جس کا نمبر پلیٹ KU 9889 جبکہ دوسرا ایک صرف گاڑی ہے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن کا نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔
لیویز نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے لی ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز پنجگور لیویز نے دعویٰ کیا تھا کہ مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 9 ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ مال اور گاڑیاں برآمد کی گئی۔
حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیراحمد بادینی کی ہدایت پر لیویز فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے دو ایس ایم جی رائفل، ایک ٹی ٹی پسٹل، چار عدد میگزین، 88 راونڈز، ایک عدد شاٹ گن، ایک پک اپ گاڑی، دو زمباد گاڑیاں، 27 بوری لوٹا ہوا خشک دودھ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے گئے۔