کیچ: مسلح افراد کا فورسز چیک پوسٹ پر حملہ

458
File Photo

مسلح افراد کے حملے میں سیکورٹی فورسز کو جانی نقصانات کے اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا –

مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا، حملے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں-

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے گھنٹوں تک فائرنگ اور گولا باری کا سلسہ جاری رکھا تاہم حملہ آور نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کیچ سمیت ارد گرد کے علاقوں میں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔