کورونا وائرس : دنیا بھر میں 80 لاکھ سے زائد افراد متاثر

117

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 لاکھ 95 ہزار 480 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 35 ہزار 593 ہو گئیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 49 ہزار 827 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 54 ہزار 153 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 41 لاکھ 10 ہزار 60 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 853 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 62ہزار 144 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 76 ہزار 442 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 704 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 67ہزار 849 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 67ہزار 882تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 43ہزار 389زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 948ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 964 ہو چکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے بھارت میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 520ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33ہزار 8 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 698ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار 889ہوچکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 8 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 345 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 989رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 181 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 97 افراد ایک ہی دن میں انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 475 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 729 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 86 ہزار 309مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 53 ہزار 291مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔