کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے نیشنل پارٹی کے زیراہتمام مظاہرہ

195

نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور مکران سمیت بلوچستان میں جاری بدامنی کے خلاف کوئٹہ میں  ریلی و احتجاجی مظاہرہ ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں رحمت بلوچ، حاجی عطا محمد بنگلزئی، وائس فار مسنگ پرسنز کے ماما قدیر بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی میں نیشنل پارٹی کی خواتین کارکنوں نے بھی شرکت کی۔