کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس بحال

418

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چالیس گھنٹوں کے بعد انٹرنیٹ سروس کو واپس بحال کر دیا گیا ہے۔

دو دن قبل کوئٹہ میں نامعلوم وجوہات کے باعث تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا تھا جس سے عام عوام کو مشکلات کا سامنا رہا کرنا پڑا تاہم انٹرنیٹ سروس کو آج واپس بحال کر دیا گیا ہے۔

آزاد ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں پیش آنے والے ہزارہ ٹاؤن واقعے کے باعث سیکورٹی وجوہات کے تحت انٹرنیٹ کو معطل کیا گیا تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔