کراچی میں رینجرز پر بم حملے

692

کراچی کے دو مختلف مقامات پر فورسز اہلکاروں پر بم حملے کیئے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دو مختلف مقامات پر نامعلوم افراد نے پاکستانی رینجرز کو کریکر بم دھماکوں میں نشانہ بنایا۔

پہلا حملہ مسلح افراد کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کی گاڑی کیا گیا جبکہ ایک گھنٹے کے دوران  ملیر میں رینجرز چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق گلستان جوہر دھماکے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ ملیر میں منزل پٹرول پمپ کے قریب رینجرز چوکی پر ہونے والے بم حملے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال تفصیلات جاری نہیں کی ہے۔

دریں اثناء سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے ٹوئٹر پر گلستان جوہر میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں دو رینجرز اہلکار ہلاک اور 5 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم دوسرے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔