چاغی: ٹریفک حادثے میں 1 شخص ہلاک، 4 زخمی

456

بلوچستان کے علاقے چاغی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ یک مچ کے قریب ٹرالر اور ڈبل کیبن پک اپ کے درمیان آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو دالبندین منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک اور زخمیوں کا تعلق چاغی لجے پدگی سے بتایا جاتا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ڈرائیور عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء سبی روڈ اسٹیل مل کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوا ہے۔

گذشتہ روز بسیمہ کے علاقے پرہ بجار کے مقام پر گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئیں تھے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ٹیلی کمیونکیشن کمپنی کا عملہ پنجگور سے بسیمہ آ رہا تھا کہ بسیمہ کے علاقے پراہ بجار کے مقام پر گاڑی کی ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں نعیم ولد محمد اسحاق سکنہ قلات موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ صلاح الدین ولد نذیر احمد سکنہ قلات، شاکر ولد حاجی عبد الرازق سکنہ قلات، سراج ولد محمد حسین سکنہ قلات زخمی ہوگئے۔

لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا۔