پنجگور : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان لاپتہ

321

فورسز نے ایک نوجوان کو گرفتاری کے  بعد لاپتہ کردیا۔

 اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور خدابادان  سے پاکستانی فورسز نےمولاداد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے بیٹے کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سجاد ولد مولاداد کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں اور ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاجی کیمپ قائم ہے ۔