پنجگور سے برآمد ہونے والی لاش جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کے بھائی ممتاز کے نام سے شناخت ہوئی ۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق چتکان پی ٹی وی کے قریب واقع المقبول کمپنی کے گیٹ میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور شایان خان ،راضی خان اور صغیر ولد سجاد سکنہ سورد زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں پولیس کو چتکان قبرستان سے ممتاز ولد حاجی مقبول نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے ۔
پولیس نے لاش کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا اور مزید کاروائی کررہی ہے۔
چتکان سے ملنے والی لاش جمعیت علماء اسلام کے رہنما حاجی ایوب دہواری کا بھائی ہے ۔
دریں اثناء لورالائی کے علاقے باگڑی میدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نصرو ولد سردار خان ناصر کے نام سے ہوئی ۔