پشاور کاروائی میں 4 شدت پسند مارے گئے – فورسز کا دعویٰ

137
File Photo

پشاور ميں سيکيورٹی فورسز نے شدت پسندی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا ديا۔ کامیاب کارروائی کے دوران 4 شدت پسند مارے گئے – فورسز کا دعویٰ

پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز پشاور ميں سيکيورٹی فورسز نے شدت پسندی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ فورسز کے اہلکاروں نے چھاپے کے دوران 4 شدت پسندون کو ہلاک کردیا۔

کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ فورسز کے اہلکار شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے گئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابي فائرنگ ميں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے افراد سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔