فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان بلوچ طلباء تنظیم بی ایس او پجار کے سابق ڈپٹی آرگنائزر ہے۔
ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے کلی جمالدینی میں گذشتہ رات ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان معاویہ ولد عبیداللہ جمالدینی کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
معاویہ جمالدینی طلباء تنظیم بی یس او پجار کے سابق ڈپٹی آرگنائزر بھی ہے ۔
دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے جاری کردہ مختصر بیان میں معاویہ جمالدینی کے بازیابی کی اپیل کی ۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔