موسیٰ خیل : دو گروہوں میں مسلح تصادم، 5 افراد جانبحق 1 زخمی

290

مسلح تصادم زمین کے تنازعے پہ ہوا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق موسی خیل کے نواحی علاقے سلمان زئی میں دو  گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔

لیویز زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں فورس موقع پر پہنچ گئی ہے اور حالات اب قابو میں ہے۔

ہسپتال زرائع کے مطابق لاشوں کو منتقل کیا چکا ہے اور جانبحق ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عالم خان کے والد حاجی طور خان بھی شامل ہے ۔

مسلح تصادم کی وجہ زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔