بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشکے، گجلی آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز سرمچاروں نے وادی مشکے میں گجلی آرمی کیمپ کو اس وقت نشانہ بنایا، جب فوجی اہلکار فٹ بال کھیل رہے تھے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کیمپ کے سامنے والے مورچے میں گارڈ پر معمور اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے ساتھ فوجی کیمپ میں فٹ بال کھیلنے والے اہلکاروں کو راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ،جس سے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔