مستونگ: کرونا وائرس کے مزید 11کیسز کی تصدیق

129

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کورونا وائرس کے مزید 11 مثبت کیسز سامنے آگئے۔

پی آر او نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا کہنا ہے کہ 21 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے تھے جن میں 10 موٹروے کے آفیسران کے ٹیسٹ بھی شامل تھے۔ لیئے گئے سیمپلز میں 11 افراد کے کورونا کیس مثبت 9 کے رزلٹ منفی آگئے جبکہ ایک کا رزلٹ آنا باقی ہے جب کہ پیر کے روز 29 سیمپل ٹیسٹ کیلئے لیئے گئے تھے ان کا بھی رزلٹ آنا باقی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے لیئے گئے ٹیسٹ اس کے علاوہ ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کےٹیسٹ کے مثبت مریضوں کا رزلٹ ان کے موبائل پر میسج کے ذریعے آگاہ کیا جارہا ہے۔ جن کی اصل تعداد معلوم نہیں ہے۔