سوراب : بلوچ طلباء کا آن لائن کلاسوں کے خلاف مظاہرہ

334

سوراب گدر میں بلوچ طلباء تنظیموں کی جانب سے ایچ ای سی کے غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا ۔

ریلی میں گدر سوراب سمیت ضلع بھر سے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، طلباء کی جانب سے ایچ ای سی کے تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ، ریلی مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کی جہاں پر قدیر بلوچ، ابو بکر دانش،حبیب زہری،عمران بلوچ،بالاچ خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئن لائن کلاسز کے خلاف نہیں بلکہ بلوچستان میں سہولیات کا فقدان ہے جسکی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ہمیں نہ بجلی کی سہولت ہے نہ انٹرنیٹ کی اور نہ ہی دوسرے سائنسی آلات کی کہ ہم گھر میں بیٹھ کر آئن لائن کلاسز لے سکے جسکی وجہ سے ہم اپنے لئے اسطرح کے پالیسیوں کو تعلیم دشمن پالیسی کے مترادف سمجھتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع سوراب میں گذشتہ 3 سال سے انٹرنیٹ ڈیٹا کنیکشن بند ہے پی ٹی سی ایل سوراب سٹی میں موجود ہے جسکا سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہے اور باقی علاقوں میں وہ بھی میسر نہیں۔

انہوں نے کہا سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب ہم آن لائن کلاسز پالیسیز کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان اور وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے طلباء کے سہولیات کو مد نظر رکھ کر انکے مشکلات میں اضافہ کئے بغیر آن کلاسز کے معاملات کو سنجیدگی سے نظر ثانی کر کے پائے تکمیل تک پہنچائے وگرنہ ہم شدید احتجاج کرینگے۔