دکی سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

300

بلوچستان کے علاقے دکی سے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالمجید ولد عبدالحمید ترہ کئی کو دو روز قبل دکی سے اغواء کیا گیا جن کی لاش آج دکی کے علاقے سلیزئی سے برآمد ہوئی ہے۔

نوجوان کے اغواء اور قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

ضلعی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔