خاران سے دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

268

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے افراد میں دین محمد ولد کشمیر محمدحسنی اور لیاقت ولد وڈیرہ محمد کریم ساسولی شامل ہیں ۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے  انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے لاپتہ نوجوانوں کو رہا کروانے میں کردار ادا کریں۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے ، آئے روز مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے چھاپے مار کر یا آپریشن کرکے لوگوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیتے ہیں۔

بلوچستان کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے جبری گمشدگیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی لانے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔