خاران/حب: فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص ہلاک، 2 زخمی

705

بلوچستان کے ضلع خاران اور حب میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خاران کے پہاڑی علاقے لجے توک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حسن خان ساسولی کو ہلاک کردیا۔

دریں اثناء صنعتی شہر حب میں ساکران روڈ پر واقع حمام کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دکان مالک سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حکام نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔