جرائم پیشہ افراد یا ڈیتھ اسکواڈ سے کوئی تعلق نہیں – ثاقب بزنجو

541

آواران کے علاقے جھاو سے تعلق رکھنے والے ثاقب بزنجو ولد عبدالستار بزنجو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے ہمارے خاندان کے خلاف مزموم مقاصد کے تحت ہمیں جرائم پیشہ افراد  ( ڈیتھ اسکواڈ) کے ساتھ جوڑ کر بدنام کرنی کی سازش کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر ہمارے نام  تصاویر کے ساتھ دیا گیا ہے جس کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہمارا سیاسی تعلق نیشنل پارٹی سے ہے ،اورعوام کو گمراہ کرنے کی خاطر ایک سازش کے تحت ہمارا تعلق جرائم پیشہ ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ رچائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا ہم واضح کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان کا تعلق ہمیشہ عوامی خدمت سے رہا ہے ہمارے خاندان نے محکوم عوام کی خاطر قربانیاں دی ہیں ہمیں دانستہ طور پر بدنام کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔