تمپ: ڈکیتی کے واردات کے دوران بلوچ خاتون قتل

812

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گھر میں ڈکیتی کے واردات کے دوران خاتون کو قتل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم ڈاکو گذشتہ رات ایک گھر میں داخل ہوئیں جہاں گھر کے قیمتی سامان کا سفایا کیا گیا جبکہ کلثوم نامی خاتون کو اسی دران چھری سے قتل کردیا گیا۔

خیال رہے گذشتہ دنوں اسی نوعیت کا ایک واقعہ تربت کے علاقے ڈھنک میں پیش آیا تھا جہاں ملک ناز نامی خاتون جانبحق اور اس کی بچی برمش زخمی ہوئی تھی۔

ڈھنگ واقعے کے خلاف بلوچستان سمیت بیرون ممالک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق ڈکیتی، منشیات فروشی اور دیگر معاشرتی برائیوں میں ملوث افراد کا تعلق ریاستی پشت پناہی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈز سے ہیں۔

آج تمپ میں پیش آنے والے واقعے میں آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔