تربت ڈنک واقعہ : بی این پی کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان

196

بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا کہ سانحہ ڈنک کیچ کے خلاف جس میں ایک بلوچ ماں کا قتل انکی معصوم بچی (برمش) کو شدید زخمی کرنے، بلوچی ننگ وناموس رسم ورواج کو پائوں تلے روند ڈالنے انسانی حقوق کی خلاف ورزی چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف اور سانحہ میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی نے جیکب آباد، ڈی جی خان اورکراچی سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی کے تمام ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہےکہ سانحہ کیخلاف اپنے اضلاع میں بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
اعلامیہ کے مطابق دو جون کو نوشکی، چاغی، خاران، واشک، تین  جون آواران، مستونگ، قلات، سورب، خضدار،چار جون نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جیکب آباد،پانچ جون جھل مگسی، کچھی بولان، سبی، ہرنائی، کوہلو،چھ جون بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل، دکی، ڈیرہ بگٹی،سات جون زیارت، قلعہ سیف اللہ، ژوب، قلعہ عبداللہ، ڈی جی خان،آٹھ جون کیچ، پنجگور، گوادر، لسبیلہ، حب چوکی، کراچی،نو جون کو کوئٹہ میں بھرپور احتجاجی مظاہرے ہونگے اور مذکورہ سانحہ کے اصل ملزمان کی گرفتاری اور شہید بلوچ ماں کو انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔