تربت : پولیس کا خالد ولید سیفی کے گھر پر فائرنگ

541

اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنماء خالد ولید سیفی کے گھر پر پولیس نے فائرنگ کی ہے ۔

جمعیت کے رہنماء نے سوشل میڈیا پہ ایک جاری کردہ مختصر بیان میں کہا کہ تربت میں واقع اس کے گھر پہ پولیس نے فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کے بعد گھر میں موجود خواتین و بچوں سے بد تمیزی کی ہے ۔

خالد ولید سیفی نے مزید کہا کہ وہ اپنے پارٹی کے  فوت شدہ رہنماء کے فاتحہ کےلئے شہر سے باہر ہے ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے خالد ولید سیفی کے گھر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔