بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ضلع آواران کے علاقے پیراندر، کیچ میں پاکستانی فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، جس سے فوجی گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ باروی سرنگ اس وقت بچھایا گیا، جب پاکستانی فوج پیراندر میں آپریشن کے بعد واپس اپنی کیمپ جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ قابض ریاستی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔