بی ایل ایف نے فورسز اور موبائل ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

179

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مشکے بنڈکی میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاکت اور موبائل ٹاورکو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی صبح مشکے بنڈکی فوجی کیمپ کے مورچے میں ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔اس حملے کے فورا بعد سرمچاروں نے موبائل ٹاور کو نشانہ بناکر نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔