بلیدہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

209

حملے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز مغرب کے وقت بلیدہ کے علاقے گردانک میں قائم فرنٹئیرکور کے چیک پوسٹ پر ہمارے سرمچاروں نے خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو اہلکار ہلاک اور ایک اہلکار کو زخمی کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایف سی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مورچوں سے باہر چہل قدمی کر رہے تھے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان اور پاکستانی فوج کے انخلاء تک جاری رہینگے۔