بلیدہ: منشیات فروشی کے خلاف عوام کا احتجاج

524

بلیدہ زامران کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے سے عوام سراپا احتجاج

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تحصیل بلیدہ کے علاقے زامران و دیگر مقامات پر مقامی افراد نے منشیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بلوچستان میں منشیات کی بھڑتی ہوئی کاروبار اور بااثر شخصیات کی جانب سے منشیات فروشوں کے سرپرستی کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے بلیدہ کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جارہے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے منشیات کے حوالے سے ایکشن لیں۔ منشیات نے نوجوان نسل کو تباہ کیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ منشیات کے کاروبار کرنے والوں کو با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اس لیے انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے-

واضح رہے کہ رہے بلوچستان میں بھڑتی ہوئی منشیات فروشی کے خلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیئے جارہے ہیں، کل 20 جون کو “منشیات کے خلاف جنگ ٹیم” کی جانب سے حب میں منشیات کی بھڑتی رجحان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل نوشکی میں منشیات کے خلاف موثر آواز بننے والے نوجوان سمیع مینگل کو مبینہ طور پر منشیات فروشوں نے قتل کردیا تھا جس کے بعد سمیع مینگل کے قتل کے بعد نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں آغاز ہوا۔