بلوچ خاتون کے قتل میں ملوث ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کیا ۔ بی آر اے

704

زبیر، بلوچ جہد کاروں کے شہادت، پنجگور اور گرد نواح میں چوری و ڈکیتی میں ملوث تھا ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج پنجگور میں زبیر نامی شخص کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ زبیر اور اس کے بھائی عمر جو اہم ریاستی مسلح کارندہ ہے، نے ملکر گذشتہ سال گرمکان پنجگور میں بلوچ بیٹی راج گل ولد پسند سکنہ زامران کو شہید کیا۔

ترجمان نے کہا کہ زبیر گذشتہ چار سال سے بلوچ جہد کے خلاف سرگرم عمل تھا جس کے بدلے ایم آئی کارندوں نے اس کو پروم اور پنجگور میں چوری و ڈکیتی کی مکمل چھوٹ دی تھی جس کے سبب اس نے پورے علاقے میں غریب عوام کا جینا حرام کردیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا بلوچ بیٹی راج گل کے شہید کیئے جانے پر پولیس نے زبیر کے بھائی عمر کو گرفتار کرلیا لیکن ایم آئی کے آفیسر ناصر علی زبیر کے ساتھ ملکر قاتل عمر کو بچانے کی کوشش کررہا تھا ریاستی اداروں کی جانب سے مقتول خاتون راج گل کے لواحقین پر دباو ڈالا گیا تھا کہ وہ اس قتل کے متعلق عدالتی کاروائی سے دور رہیں کیونکہ پولیس رپورٹ اور عدالتی کاروائی میں مذکورہ مجرم عمر کو پھانسی ہوسکتا ہے لہذا ہم انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ راج بی بی کے دوسرے قاتل عمر جان کو بچانے کیلئے سرگرم ریاستی اداروں کے خلاف ایکشن لیں۔

ترجمان نے مزید کہا ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف ہماری کاروائیاں تیز تر ہونگے، بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے قربت سے دور رہیں ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہینگے۔