بلوچستان : کیچ سے دو نوجوان لاپتہ

485

 اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو نوجوان لاپتہ کردیئے گئے

مقامی ذرائع کے مطابق تین روز قبل تربت کے علاقے پیدارک میں نامعلوم مسلح افراد نے وقار ولد ہاشم نامی شخص کو اسکے دکان سے زبردستی اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔

دوسری جانب تربت سے دشت جاتے ہوئے عبدالقدوس  نامی نوجوان نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے کے بعد تاحال لاپتہ ہے ۔

لاپتہ نوجوان کے لواحقین کے مطابق ایک ہفتے قبل عبدالقدوس تربت سے دشت جارہا تھا کہ راستے میں ہی مسلح افراد نے اسے اغواء کرلیا ہے ۔

یاد رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے جن میں ریاستی خفیہ ادارے اور خفیہ اداروں کی پشت پناہی میں چلنے والے جرائم پیشہ گروہوں جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے ملوث بتائے جاتے ہیں۔