بلوچستان: چمن سے دو صحافی لاپتہ

205

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن سے نجی میڈیا اداروں سے منسلک دو صحافی کو اغواء کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے صحافی پشتو اور اردو میں نشریات کرنے والے نیوز چینلز سے وابستہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق چمن پریس کلب کے سابق صدر و سماء نیوز کے سینئر رپورٹر سعید علی اچکزئی اور خیبر نیوز کے عبدالمتین اچکزئی گذشتہ شام سے لاپتہ ہیں۔

صحافی تنظیموں نے ان کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔