بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی

107

حادثات کوئٹہ، حب، نصیر آباد میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ مین دکی سے آنے والے ویگن اور رکشے میں تصادم کے نتیجے رکشہ سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال کچلاک منتقل کردیا گیا جہاں اسکی مزید علاج جاری ہے۔

دوسرے واقعہ میں حب آر سی ڈی روڈ بریدہ کیمپ کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والے مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء نصیر آباد خان کوٹ پولیس اسٹیشن کے ایریا گوٹھ میں کار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔