بلوچستان: آن لائن کلاسزمیکنزم کیلئےکمیٹی کی تشکیل کا حکم

159

بلوچستان ہائیکورٹ نے آن لائن کلاسز کا میکنزم طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے آن لائن کلاسز کا میکنزم طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی کو آن لائن کلاسز کے انعقاد کا طریقہ کار طے کرکے 13 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

وکیل درخواست گزار میرعطااللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

درخواست گزار کی طرف سے میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی جبکہ جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔