برمش یکجہتی کمیٹی کا گریس میں مظاہرہ

176

ڈھنک واقعے کیخلاف برمش یکجہتی کمیٹی نے گریس کے شہر ایتھنز میں مظاہرہ کیا جسمیں بلوچ کمیونٹی کے علاوہ انسانی حقوق کے تنظمیوں کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سانحہ ڈھنک کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے یونانی اور انگریزی زبان میں تحریر پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر شرکاء نے یورپی یونین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر تنظیموں سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پائمالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈھنک واقعہ کے بعد یہ سب کے سامنے عیاں ہو چکا ہیکہ بلوچستان میں قائم ڈیتھ اسکواڈز کو ریاستی پشت پناہی حاصل ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے تربت واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈز کی سرپرستی ختم کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور تربت واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے-اس سلسلے میں آج جرمنی میں بھی ایک مظاہرہ کیا گیا۔