افغان آرمی نے دور مار توپوں سے طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ایک بازار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں ایک بازار کو افغان آرمی کے اہلکاروں نے دور مار توپوں سے نشانہ بنایا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق توپ کے متعدد گولے سنگین شہر کے پرانے بازار میں جمع عام لوگ جو سودا الف کی خریداری میں مصروف تھے ان پہ جا گرے جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئیں ہیں ۔
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کا ضلع سنگین طالبان کا زیر کنٹرول علاقہ ہے ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ہلمند کے ضلع واشیر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 8 افراد مارے گئے تھے ۔
افغانستان میں قیام امن کے امریکہ و طالبان کے درمیان امن معاہدے کے بعد بھی تشدد کے واقعات کمی نہیں آیا ہے ۔