آواران: فورسز کے راشن کو قبضے میں لینے کی ذمہ بی ایل ایف نے قبول کرلی

209

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر 30 مئی ہفتہ کے روز آواران پیراندر میں مین روڈ پر سات لوکل گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی۔ پاکستانی فوج کیلئے راشن لے جانے والی تین لوکل گاڑیوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان میں لدھے راش وغیرہ کو قبضہ میں لیکر ڈرائیوروں کو آخری وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ گاڑیاں آواران سے منگلی مشکے فوجی کیمپ کیلئے راشن لے جا رہی تھیں۔ ہم گاڑی مالکان سے ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچ نسل کشی میں ملوث پاکستانی فوج کا ساتھ دینے سے گریز کریں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹر پاکستانی فوج کی معاونت سے باز آئیں، بصورت دیگر وہ تمام تر نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔