کیچ: فورسز پر حملے کی زمہ داری یو بی اے نے قبول کرلی

250

پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے میں تین اہلکاروں کو ہلاک کیا – مرید بلوچ 

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل شام کے وقت بلوچ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا-

ترجمان نے کہا بلوچ سرمچاروں کے حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

مرید بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔