ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو بازیاب کیا جائے – بی ڈی ایف

189

ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو بازیاب کیا جائے۔ اہلخانہ کے جانب سے 28 جون کے مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں – بلوچ ڈاکٹرز فورم

بلوچ ڈاکٹرز فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کو 28 جون 2009 کو خضدار کے علاقے اورناچ میں ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے ان کی بازیابی کیلئے اس کی بیٹی سمی نے کوئٹہ سے اسلام آباد کا پیدل مارچ بھی کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر دین محمد کو لاپتہ ہوئے گیارہ سال ہوگئے اور اس دوران ان کے خاندان نے جو اذیت بھرے دن رات گزارے ہیں ان کا تصور کرنا بھی محال ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے التجا کرتے ہیں کہ 28 جون شام چار بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور ڈاکٹر اکبر مری سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مظاہرے میں شریک ہو کر اپنا انسانی حق ادا کریں۔