اورماڑہ: ٹریفک حادثے میں ایف سی لیفٹیننٹ کرنل ہلاک، میجر زخمی

214

بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایف سی ساؤتھ کیچ کے لیفٹیننٹ ہلاک ہوگئے۔

تربت سے کراچی جانے والی کار کو کوسٹل ہائی وے پر بسول کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایف سی ساوتھ کیچ کے لیفٹیننٹ کرنل اشتیاق احمد ہلاک جبکہ میجر شہباز اور ڈرائیور نواز احمد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق فورسز نے زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔