گوادر دشت : کنویں میں دھواں بھرنے سے 4 افراد جانبحق

141

ایک دوسرے کو بچانے کی خاطر کنویں میں جانے سے چار افراد جانبحق جبکہ تین بے ہوش ہوگئے ۔

مقامی زرائع کے مطابق ضلع گوادر کے علاقے دشت بشولی کنز بازار میں کنویں میں جرنیٹر لے جانے اور دھواں بھرنے سے چار افراد جانبحق جبکہ تین کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص دوسرے کو بچانے کی خاطر سات افراد ایک بعد ایک کنویں میں اتر گئے ۔

جانبحق ہونے والوں میں درجان ولد امام بخش، یحیٰ ولد علی، لطیف ولد امام بخش اور عبدالمالک ولد خداداد شامل ہیں ۔

مقامی انتظامیہ نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد انھیں ورثاء کے حوالے کردیا ۔