کیچ :فوج کا پوری آبادی کو علاقہ خالی کرنے کی دھمکی

556

گزشتہ چند دنوں سے زامران و تگران کے مخلتف علاقوں میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

زامران اور تگران پسماندگی اور غربت کے آماجگاہ ہیں جبکہ مذکورہ علاقوں سے تواتر کیساتھ فوجی آپریشنوں کی خبریں موصول ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ چند روز سے فوجی آپریشن کے دوران زامران اور تگران کے وسطی علاقے گیشتردان کے گاؤں کو فوج نے گھیرے میں لیا ہے اور لوگوں کو دھمکی دی جارہی ہے کہ گاؤں کو خالی کیا جائے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گذشتہ روز مجبور ہوکر گاؤں کے کچھ گھرانے نقل مکانی کرکے گردونواح کے علاقے نوانو اور کوچک  منتقل ہوچکے ہیں۔

پاکستانی فوج کے گھیرے ہونے کے باعث گیشتردان کے علاقہ مکین کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم حکومتی نمائندوں کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سی پیک روٹ کے قریب آبادیوں کو بھی ماضی میں نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کی خبریں شے سرخیوں میں رہے ہیں۔