کولواہ: پاکستانی فوج اور مسلح افراد میں جھڑپ، جانی نقصانات کی اطلاع

429

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد میں جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ جھڑپ کولواہ کے علاقے جت میں ہوئی ہے۔ جب کہ پاکستانی فوج کے مزید نفری کو مذکورہ علاقے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

خیال رہے کولواہ اور گردونواح کے علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں۔ تاہم کسی تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے آخری اطلاعات تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔