کورونا وائرس کے سبب عید سادگی سے منائیں گے – آغا حسن بلوچ

198

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی فیصلے کے مطابق عیدالفطر عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب انتہائی سادگی سے منائی جائے گی۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے دن ایک دوسرے سے ملنے کے لئے جانے سے اجتناب کریں تاکہ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا احتیاطی تدابیر پہ سختی سے عمل کرکے خود کی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔