کوئٹہ : پیرامیڈیکل اسٹاف شیخ زید ہسپتال کا صدر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

327

کوئٹہ میں قائم شیخ زید ہستال کو سب سے پہلے کورونا مریضوں کےلئے مختص کیا گیا تھا ۔

اطلاعات کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف شیخ زید ہسپتال کے صدر عبدالسلام بلوچ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے گھر شیخ زید کوارٹر میں آئسولیٹ ہوگئے ہے۔

خیال رہے کہ شیخ زید ہسپتال کو سب سے پہلے کورونا کے مریضوں اور بالخصوص ایران سے آنے والے زائرین کےلئے مختص کیا گیا ، اس دوران پیرامیڈیکل اسٹاف کا صدر اور دیگر عملہ ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کے حقوق کےلئے تواتر کے ساتھ آواز بلند کرتے رہے اور اکثر اوقات یہ شکایت بھی کرتے رہے کہ حکومت کی جانب سے شیخ زید ہسپتال میں عملے کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کئے جارہے ہیں ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی بنیادی وجوہات میں حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی فقدان کے ساتھ ساتھ خود عوام کی طرف سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا بھی ایک اہم اور بنیادی وجہ قرار دیا جارہا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب کورونا مریضوں کی علاج کرتے ہوئے ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ بھی مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔