کوئٹہ: مغوی خاتون کی لاش قبرستان کے قریب سے برآمد

235

کوئٹہ میں مغوی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گوالمنڈی تھانے کی حدود میں شالدرہ کے قبرستان سے مغوی خاتون کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ملی ہے۔

گوالمنڈی تھانے کی پولیس کے مطابق خاتون کو نامعلوم افراد نے 21 مارچ 2020ء کو اغواء کیا تھا، جس کا مقدمہ اہلخانہ کی جانب سے شہریار اور فیاض نامی ملزمان کیخلاف درج کروایا گیا تھا۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا، جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔