کوئٹہ میں ہجوم کا تین نوجوانوں پر تشدد، ایک ہلاک

322

400کے قریب مشتعل افراد کا مقتولین پر خواتین کی ویڈیو بنانیکا الزام، پتھراؤ سے پولیس آفیسران زخمی

کوئٹہ میں ہجوم نے تشدد کرکےایک نوجوان کو قتل کردیا، لاشیں حوالگی سے انکار، پولیس پر پتھراؤ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے ایک نوجوان کو قتل اور دو کو شدید زخمی کردیا 400 افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں کو پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد ہلاک ہوئے۔

ہجوم نے الزام عائد کیا کہ نوجوان علاقے کے رہنے والے نہیں تھے وہ یہاں آکر ہمارے خواتین کی ویڈیو بنانیکی کوشش کررہے تھے جس پر مشعتل نوجوانوں سے لڑائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاشیں لینے کیلئے علاقے میں پولیس کے پہنچنے پر مشتعل ہجوم کا لاشیں دینے سے انکار، مزاحمت پر ہجوم کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللہ زخمی ہوگئے۔ تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر بی ایم سی منتقل کردی۔ مزید کارروائی علاقہ پولیس کررہی ہیں۔