کابل میں خارجی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

155

آج صبح ہونے والے بم  دھماکے میں  تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج دوسرے روز بھی بم دھماکہ ہوا ہے، گذشتہ روز ایک مقامی ٹی وی چینل کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک صحافی اور ڈرائیور جانبحق جبکہ عملے کے دیگر چار افراد زخمی ہوئیں تھے۔

آج صبح کابل کے لبجار کے علاقے میں سڑک کنارے نصف بم سے  ایک لینڈ کروزر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

افغانستان کی عسکری زرائع کے مطابق جس لینڈ کروزر کو نشانہ بنایا گیا اس میں خارجی اہلکار سوار تھے تاہم بم دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں اور نہ ہی تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح گروپ نے قبول کی ہے ۔

جبکہ گذشتہ روز مقامی ٹی وی چینل کے وین کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش نے قبول کی تھی ۔