پنجگور: فائرنگ اور دیگر واقعات میں لیویز اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

331

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پیش آنے والے فائرنگ اور دیگر واقعات میں لیویز اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے بالگتر سہاکی میں نامعلوم مسلح نے افراد ایک گھر پر حملہ کردیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ گذشتہ رات پیش آیا جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

گذشتہ روز پنجگور کے علاقے وشبو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان میں فائرنگ کرکے لیویز اہلکار جہانزیب ولد سلام کو نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں چتکان میں جہلگ کے مقام پر خنجر کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق گھریلوں چپکلش کے باعث واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آلائے قتل برآمد کرلیا۔

تاہم دیگر دو واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔