پروم میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

389

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پروم میں 6 پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے کلہ کور میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے کیمپ پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ بہ یک وقت کیمپ کے مورچے کو بھی نشانہ بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ اس حملے میں قابض فوج کے چھ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔