پاکستان افغان عوام کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے – بشیر زیب بلوچ

835

افغان عوام کی قتل عام میں ملوث پاکستان کو امن کی عمل میں بطور چیمپیئن ظاہر کرنا ایک مضحکہ خیزی کے سواء کچھ بھی نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے گذشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بچوں کے ہسپتال اور ننگرہار میں نماز جنازے میں ہونے والے خودکش حملوں کے بعد کیا ۔

مذکورہ دونوں حملوں میں خواتین و نومولود بچوں سمیت درجنوں افراد جانبحق ہوئیں تھے ۔

بی ایل اے سربراہ نے کہا کہ ایک طرف پاکستان اور اس کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے افغانستان کو انسانوں کا مذبح خانہ بنادیا ہے اور وہاں افغان عوام کی خون سے آئے روز ہولی کھیل رہا ہے ، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان کے اس خونی کھیل سے چشم پوشی کرکے امریکہ و یورپی ممالک افغانستان میں جاری عمل امن میں پاکستان کو بطور چیمپیئن پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو کہ ایک مضحکہ خیز عمل کے علاوہ تاریخ میں ان ممالک اور اقوام کے کردار پہ ایک سیاہ داغ کے طور پر دیکھا جائے گا ۔

خیال رہے گذشتہ روز کابل اور ننگرہار میں ہسپتال و نماز جنازے پہ حملوں کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کی تھی ۔